کلفٹن کے پارک سے بے ہوشی کی حالت میں لڑکی بازیاب

کلفٹن کے پارک سے بے ہوشی کی حالت میں لڑکی بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(کرائم رپورٹر) کلفٹن کے پارک سے گزشتہ روز اغوا ہونے والی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر لڑکی کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن کے پارک سے پولیس کو بیہوشی کی حالت میں ایک لڑکی ملی ہے، جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین خاتون کے ساتھ موجود ہیں، مذکورہ لڑکی ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے مطابق اسے گزشتہ رات اغوا کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر گاڑی میں سوار 3افراد نے اسے رات بھر بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر لگے کیمروں کو چیک کیا جارہا ہے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ایایس پی کلفٹن زاہدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر رہے ہیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا، دو لڑکوں نے مبینہ طور پر لڑکی کوبداخلاقی کا نشانہ بنایا۔