سٹی ٹریفک پولیس سرکاری اداروں کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں‘ معظم انصاری

  سٹی ٹریفک پولیس سرکاری اداروں کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں‘ معظم انصاری

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری نے ایک پر وقار تقریب میں ٹریفک حکام میں سرٹیفیکیٹس اور تحائف تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کانسٹیبلری حیات آباد نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے تعاون سے ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں دیگر افسران کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس میں چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیونگ سکول انیلہ ناز ایس آئی اعجاز حسین اور ایس آئی عرش اللہ شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ملازمان کو ڈرائیونگ سکول قائم کرنے کی باقاعدہ ٹریننگ اور رہنمائی دی۔ جبکہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور سرکاری اداروں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور جہاں بھی سرکاری یا پرائیویٹ سیکٹر میں تعاون کی ضرورت پڑی تو کسی بھی تعاون سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ آپس میں کوآرڈی نیشن رکھیں تاکہ سرکاری امور احسن طریقے سے نمٹیں اور اس کے ثمرات عوام کو مل سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -