غیر ملکی اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام مصنوعات برآمد
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سملنگ کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سیگریٹ برآمد کر لئے،تھانہ رحمان بابا پولیس کی جانب سے ہونیو الی کارروائی کے دوران بر آمدہونے والے سیگریٹس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا، تمام برآمد شدہ سیگریٹس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا غفار خان نے بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سیگریٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلنگ میں استعمال ہونیو الا ٹرک بھی پولیس تحویل میں لے لیا، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی سیگریٹس برآمد کر لئے گئے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام سیگریٹس کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر عبدالسلام خالد کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیاہے