تحصیل کوہ سلیمان میں 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع 

تحصیل کوہ سلیمان میں 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع 

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت  پر تحصیل کوہ سلیمان کی تمام یونین کونسلوں میں ریسکیو 1122کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کر دی گئی ہے. تحصیل کے 15مختلف مقامات پر کی پوائنٹس بنائے گئے ہیں. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں صحت کے مراکز اپ گریڈ کیے جا(بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

 رہے ہیں تاہم دشوار گزار راستوں اور بکھری آبادی کے مکینوں کو گھر کی دہلیز پر ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد کی فوری فراہمی کیلئے موٹر بائیک ایمبولینس کا فیصلہ کیاگیا تربیت یافتہ ریسکیو 1122کا سٹاف کیمپس لگانے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسیوں کو کور کر رہا ہے. قبائلیوں نے موٹر بائیک سروس شروع کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سروس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -