ٹک ٹاک نے سیفٹی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی

  ٹک ٹاک نے سیفٹی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(پ ر) مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیوزکی منزل،ٹک ٹاک (TikTok) نے ایشیا پیسفک سیفٹی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی ہے۔ یہ بیرونی کونسل، جس میں، پورے خطے سے منتخب کیے گئے قانون، تعلیم اور ریگولیٹری اداروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، ایشیا پیسفک کے حوالے سے کنٹنٹ ماڈریشن (content moderation) پالیسیوں کے علاوہ اعتماد اور تحفظ سے تعلق رکھنے والے مسائل پر مشاورت فراہم کرے گی۔اس کونسل میں ایسے فکری راہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے جو نہ صرف مستقبل کے حوالے سے پالیسیوں کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے بلکہ موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ انڈسٹری کو درپیش ہونے والے آئندہ کے مسائل سے کے بارے میں منصوبہ بندی کیقابل بھی بنا سکیں گے۔ کونسل  مختلف موضوعات پر مہارت کے علاوہ ٹک ٹاک کی کنٹنٹ ماڈریشن پالیسیوں اور طریقوں پر بھی مشورے دے گی تاکہ خطے کے علاوہ بھی بین الاقوامی پالیسیاں تیار کی جا سکیں۔ کونسل،خطے سے تعلق رکھنے والے،موجودہ اور آئندہ کے مسائل کی نشاندہی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی جن سے ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم اور استعمال کرنے والوں پر اثر پڑ سکتا ہے اور ایسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کی تیاری میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ٹک ٹاک کے ڈائریکٹر برائے ٹرسٹ اینڈ سیفٹی، ا یشیا پیسفک، ارجن نرائن (Narayan  Arjun) نے کہا:”ایشیا پیسفک سیفٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کی صورت میں ٹک ٹاک اپنی پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم اٹھار ہی ہے۔“  ارجن نے مزید کہا:”مجھے کونسل کے ارکان کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہے اور پختہ یقین ہے کہ یہ کونسل تعمیری، ٹھوس اور دیانتدارانہ مشاورت فراہم کرے گی جب کہ ٹک ٹاک ایشیا پیسفک میں اپنی کنٹنٹ پالیسیوں کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے گی۔ ہمیں توقع ہے کہ ہم مستقبل میں اپنی کونسل کو توسیع دیں گے ا ور اس میں خطے کی دیگر مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو بھی شامل کریں گے۔“