میپکو: جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 146 بجلی چوروں کا گھیرا تنگ 

میپکو: جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 146 بجلی چوروں کا گھیرا تنگ 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 146بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ70ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر30 لاکھ38 روپے جرمانہ عائد کیا اور 4مقدمات درج کرلئے۔21ستمبر 2020ء  کو ملتان میں 41گھریلو، صنعتی اورٹیوب ویل صارفین کو 47004 یونٹس چوری کرنے پر874678 روپے (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 16گھریلوصارفین کو17536یونٹس چوری کرنے پر271313روپے جرمانہ،وہاڑی میں 13گھریلواور کمرشل صارفین کو 23037یونٹس چوری کرنے پر432857روپے جرمانہ،بہاولپور میں 13 گھریلوصارفین کو11891یونٹس چوری کرنے پر183810 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 19 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو20226یونٹس چوری کرنے پر359658 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 21 گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو22863یونٹس چوری کرنے پر445550 روپے جرمانہ اور3مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 12گھریلوصارفین کو11275یونٹس چوری کرنے پر169225 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 9گھریلواوریگر کیٹگریز کے صارفین کو12391یونٹس چوری کرنے پر262366 روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 2 گھریلوصارفین کو4256یونٹس چوری کرنے پر38780روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -