قتل کی کوشش: مقدمہ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید‘ لاکھوں روپے جرمانہ 

قتل کی کوشش: مقدمہ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید‘ لاکھوں روپے جرمانہ 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)سینئر سول جج برائے کریمنل ڈویثرن محمد نوید اختر نے قتل کی کوشش اور گولی مارکر مضروب کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید چار لاکھ روپے دامان اور پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

 عدالت میں پولیس تھانہ مخدوم رشید کے مطابق ملزم مزمل کے خلاف شہری عاشق حسین نے 26 نومبر 2017 کو زیر دفعہ 324 اور 337 ایف(6) کے تحت مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے عدالت سے رجوع کرنے کی رنجش پر فائرنگ کر کے اسے مضروب کیا اور قتل کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت چھ سال قید 50 ہزار جرمانہ جبکہ گولی مارکر مضروب کرنے کی دفعہ کے تحت چار سال قید اور چار لاکھ روپے دامان کی رقم مضروب کو ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

جرمانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -