مقدسات کی توہین‘ بے احترامی حرام‘ سلطان احمد‘ عون محمد نقوی

مقدسات کی توہین‘ بے احترامی حرام‘ سلطان احمد‘ عون محمد نقوی

  

ملتان (سٹی رپورٹر) اتحاد امت کے حوالے سے تحفظ عزاداری امام حسین ؓ کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ،جنرل سیکرٹری سید طالب حسین پرواز اور دیگر علماء نے اتحاد اہل سنت کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24ستمبر ملتان کی ریلی موخر کریں کیونکہ انہی دنوں میں حضرت غوث بہاؤالدین زکریا  ؒ کے عرس کی تقریبات ہیں جبکہ اہل تشیع مکتبہ فکر کے تمام اکابرین نے صحابہ(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

 کرام،اہل بیت کی توہین کرنے والوں کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں علامہ سید سلطان احمد نقوی،سید عون محمد نقوی،مخدوم سید طارق عباس شمسی،انجینئر سخاوت علی،ڈاکٹر کیپٹن (ر) شرافت حسین بھٹہ،علامہ محمد مرتضیٰ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور بشمول مسلک اہل تشیع کے جید علماء نے اہل بیت عظام وصحابہ کرام امہات المومنین کی عظمت کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیا اور مکتب تشیع کے بزرگ مراجع عظام اور مجتہدین کرام واضح طور پر اس بات کا شرعی فتاوہ دے چکے ہیں کہ کسی بھی فرقہ کے مسلمہ مقدسات کی توہین اور بے ا حترامی قطعئی طور پر ممنوع اور حرام ہے لہٰذا اہل بیت عظام صحابہ کرام اور امہات المومنین کی توہین کرنے والے فرقہ پرست عناصر کی ہم متفقہ طور پر بھرپور مذمت کرتے ہیں اس حوالے سے یہ بات بھی حکومتی سطح پر واضح کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے ایوان صدر میں تقریر کے دوران واضح کیا کہ اس ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے والوں کو آہنی ہاتھوں کی گرفت میں لایا جائے گا اور اس کی آڑ میں یزیدیت کی تقویت دینے والوں کو بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے واضح طور پر اس کا اظہار کیا کہ واقع کربلا کے بعد دوگروہ سامنے ہیں ایک گروہ حسینیت ؓ کا ہے اور دوسرا یزیدیت کا اور ہم الحمدوللہ تمام مسلمان حسینیؓ ہیں ہم امت محمدیہ کی وہ تمام مقدس ہستیاں جس میں اہل بیت اطہار،صحابہ کرام اور امہات المومنین کا مکمل احترام کرتے ہیں اور اہل تشیع حضرات ان ہستیوں کے خلاف نہ زیبا گفتگو کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گلگت،  بلتستان کو علیحدہ صوبہ بنانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہاں کے عام انتخابات میں شعیان علیؓ کو نظرانداز نہ کیا جائے ہمارے علم میں آیاہے کہ منصوبہ بندی کے تحت شیعہ امیدواران کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی سازش کی جارہی ہے اور دہشت گرد عناصر کو منصوبہ بندی کے تحت اسمبلی میں لے جانے کی سازش کی جارہی ہے جس پر حکومت وقت کو خصوصی نظر رکھنی ہوگی تمام مسالک کے علمائے کرام کے علم میں ہے کہ ملتان کے امن وامان اور اتحاد ووحدت کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی ہے اس حوالے سے ہم ملتان کے معزز علمائے کرام سے گزارش کریں گے کہ 24ستمبر کو نکالی جانے والی ریلی کو موخر کردیا جائے کیونکہ اس میں ایسے عناصر جو افراتفری چاہتے ہیں شامل ہوکر دل آزارنعرے بازی کرکے امن وامان کو ثبوتاژ کرنے کی کاشش نہ کریں خصوصی طور پر حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی  ؒ کے عرس بھی انہیں تاریخوں میں وقوع پذیر ہورہا ہے اختتام پر سید طالب حسین پرواز نے پاکستان کی سلامتی،اتحاد امت کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔

سلطان احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -