اپوزیشن صرف کرپشن بچانے  کیلئے متحد ہے، شہبا زگل 

     اپوزیشن صرف کرپشن بچانے  کیلئے متحد ہے، شہبا زگل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی(بقیہ نمبر58صفحہ 7پر)
 برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف کرپشن بچانے کیلئے متحد ہے شہباز شریف کرپشن بچاؤ ایجنڈے کیلئے سب کے پاؤں پڑے، ن لیگ قصہ پارینہ بن چکی ہے اب صرف تحریک انصاف حقیقت ہے وزیر اعظم عوام کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کر رہے ہیں   معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہبا ز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن بچاؤ ایجنڈے پر شہباز شریف سب کے پاؤں پڑے ہیں اور صرف کرپشن کیلئے سب متحد ہیں  باقی چچا، بھتیجی کی پارٹی الگ الگ ہی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن بچاؤ ایجنڈے پر 6 اے پی سیز ہو چکی اور6 ہزار بھی ناکام ہوں گی کیونکہ 15سال سے اقتدار میں رہنے والوں کو ایک موقع اور بھی چاہئے تقریباً دو دہائیوں سے کرپشن کرنے والوں نے کیا کچھ نہیں کیا ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر  پر اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے پانچ سالوں میں 50 ارب ڈالر کا قرضہ لیا اور 27ارب ڈالر واپس کیا نیٹ 23ارب ڈالر کا اضافہ کیا جبکہ کمرشل بینکوں سے مہنگا ترین قرضہ لیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے 2سالوں میں ان کی قسطیں واپس کرنے کیلئے 22 ارب ڈالر کا قرضہ لیا اور20 ارب ڈالر واپس کیا نیٹ صرف 2 ارب اور کمرشل بینکوں سے صفر قرضہ لیا  انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے کمرشل بینکوں سے مہنگا ترین قرضہ لیکر غیر پائیدار پروجیکٹس پر خرچ کیا  جس سے صرف اپنامال بنایا اور اب جھوٹ بولتے ہیں کہ تحریک انصاف نے ہم سے زیادہ قرضہ لیا ا ورکچھ بد دیانت لوگ یہ غلط خبر پھیلاتے ہیں۔
شہباز گل