ای ایف یو کیلئے ”بیسٹ انشورنس ٹَیک آف دی ائر“ ایوارڈ

ای ایف یو کیلئے ”بیسٹ انشورنس ٹَیک آف دی ائر“ ایوارڈ

  

کراچی(پ ر)ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ،  پاکستان کی بیمہ حیات کی معروف کمپنی، نے اپنے BLISS - بائیو میٹرک پرمبنی، مکمل طور پر ڈیجیٹل، فوری بچت کے ساتھ ساتھ تحفظاتی پالیسی کے حصول کا سسٹم، کیلئے ”بیسٹ انشورنس ٹَیک آف دی ائر“  کا ایوارڈ جیت لیا۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ ای ایف یو لائف کو، بہتر خدمات کی فراہمی کی جانب، اسکی انقلابی اور اختراعی حکمت عملی کے اعتراف کے طور پر پاکستان ڈجی ایوارڈز کی جانب سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ای ایف یو لائف کی جانب سے، اشفاق احمد، جنرل منیجر ٹیکنولوجی اور نصیر احماد، اسسٹنٹ جنرل منیجر اور ہیڈ اے ڈی ایم ڈی نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ ''BLISS'' دنیا بھر میں انشورنس کی صنعت کی ڈیجیٹلائیزیشن کیلئے ایک انقلابی اختراع ہے۔  بائیو میٹرک انگوٹھے کے نشان کے استعمال سے یہ ایک بیمہ حیات، بچت کے ساتھ تحفظ کا معاہدے کی تیاری اور توثیق کی اجازت دیتا ہے، جس کو فوری طور پر حکومت پاکستان کے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے پیش کی گئی بائیو میٹرک کی تصدیق کی خدمات کے استعمال سے فوری طور پر تصدیق ہوجاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -