مالی بدعنوانی‘اسسٹنٹ متروکہ وقف املاک بورڈ ملازمت سے فارغ 

  مالی بدعنوانی‘اسسٹنٹ متروکہ وقف املاک بورڈ ملازمت سے فارغ 

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسسٹنٹ رانا محمد افضل (بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)

کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے باعث ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق رانا محمد افضل کی کرپشن کے باعث محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا  متعدد بار شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کو وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا جس کے بعد سرکاری ملازمت کے قواعد ضوابط 1973ء کے تحت رانا محمد افضل کو متروکہ وقف املاک بورڈ سے نکال دیا گیا ہے رانا محمد افضل کو نکالے جانے کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا مزید کارروائی کے لئے نوٹیفکیشن کی کاپی وفاقی وزارت مذہبی امور و باہمی ہم آہنگی لیگل ڈویژن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

ملازمت سے فارغ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -