خیبر پراپرٹی ڈیلرز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  خیبر پراپرٹی ڈیلرز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے عہدیدداران نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جعفر خان اور دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں مین پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے سے خطاب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ وراثت،انتقالات،خانہ کاش اور فرد  بند ہے جسکی وجہ سے پراپرٹی ڈیلرز کو کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وراثت و انتقالات خانہ کاش اور فرد کو فوری طور پر کھولا جائے جبکہ کے آبادی ٹیکس کے اعلامیہ کو معطل کیا جائے  بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -