اووربلنگ سے پولٹری فارمرز پریشان ہیں،چوہدری فرغام

اووربلنگ سے پولٹری فارمرز پریشان ہیں،چوہدری فرغام

  

کراچی(پ ر)پاکستان پولٹری ٓایسوسی ایشن نارتھ ریجن کے وائس چیئرمین چوہدری محمد فرغام نے کہا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کویڈ 19کی وجہ سے پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکی ہے۔مرغی کا ریٹ پیداواری لاگت سے اکثر اوقات کم ہونے کی وجہ سے پولٹری فارمرز بے حد پریشان ہیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران واپڈا اور اس کی تمام متعلقہ الیکٹرک سپلائی کمپنیاں پولٹری سیکٹر کی پریشانی میں مزید اضافے کا سبب بنی ہوئی ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد فرغام نے کہا کہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی جانب سے پولٹری انڈسٹری کو موصول ہونے والی بجلی کے بل میں اوور بلنگ اور بجلی کی مد کئی گنا اوور چارجنگ کی جارہی ہے جو کہ بلاجواز ہے۔متعلقہ محکمے کی طرف سے ان بلز میں کافی حد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔سال میں 55فیصد بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پولٹری کی پیداواری لاگت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولٹری فارمرز پہلے ہی مشکلات سے دوچا رہیں۔اس طرح بجلی کے ریٹ بڑھانے سے صرف صارفین کا نقصان ہورہا ہے۔واپڈا کے اعلیٰ عہدیداروں سے درخواست ہے کہ وہ بجلی چوروں کی روک تھام کے لیے کام کریں نہ کہ کنزیومر کو بھاری بل دے کر تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -