فلسطین کا احتجاجاعرب لیگ کی سربراہی لینے سے انکار 

  فلسطین کا احتجاجاعرب لیگ کی سربراہی لینے سے انکار 

  

رملہ (آن لائن)فلسطین نے اپنی باری آنے پر عرب لیگ کی سربراہی احتجاج کے طور پر لینے سے انکار کر دیا فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے رملہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تعلقات قائم کرنے پر احتجاجاً عرب لیگ کی سربراہی لینے سے انکار کیا ہے انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس میں بعض بااثر عرب ممالک نے اسرائیل، یو اے ای اور بحرین کے تعلقات قائم ہونے کی مذمتی قرار داد کو مسترد کر دیا تھا وزیر خارجہ ریاض المالکی نے واضح کیا کہ فلسطین عرب لیگ کی رکنیت سے دستبردار نہیں ہو رہا ہے وہ عرب لیگ کا حصہ رہے گا۔واضح رہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک میں ہر سال عرب لیگ کی سربراہی رکن ممالک کو دی جاتی ہے اس بار سربراہی فلسطین کے پاس آنا تھی۔

سربراہی سے انکار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -