کامیاب اے پی سی کے بعد نیازی سرکاری  کی نیندیں حرام ہوگئیں‘ علی حیدر گیلانی

     کامیاب اے پی سی کے بعد نیازی سرکاری  کی نیندیں حرام ہوگئیں‘ علی حیدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کامیاب اے۔پی۔سی کا انعقاد کرکے اپنی سیاست کا لوہا منوا چکے ہیں جبکہ اپوزیشن کی(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)
 اے۔پی۔سی سے حکومتی ایوان لرز اٹھے ہیں اور سیلیکٹڈ نیازی سرکار کی نیندیں حرام ہوچکی ھیں اور موجودہ نااہل خوفزدہ حکمرانوں کی دوڑیں لگنا شروع ہو چکی ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری ہی قوم و ملک کے حقیقی نجات دہندہ ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی، میزبان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی حاجی امین ساجد، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی رئیس الدین قریشی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ناظم خان ایڈووکیٹ، ضلعی رابطہ سیکرٹری عبد الروف لودھی، سابق صدور ڈسٹرکٹ کلرکس بار الطاف مہوٹہ، رائے محمد شفیع و دیگر ممبران ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسویسی ایشن عدیل لیاقت شیخ، طاھر وینس، اشفاق کھوکھر، علی تھہیم، وقاص رندھاوا، ملک سنی بچہ، جنرل سیکرٹری کلرکس بار ارشاد انصاری اور سیکرٹری انفارمیشن پی۔پی۔پی 211 عمران وینس نے ڈسٹرکٹ کلرکس بار روم ضلع کچہری میں سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار حاجی محمد امین ساجد کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن ڈیمو کریٹک الائنس بنا کر اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی اے۔ار۔ڈی تحریک کی یاد ایک بار پھر دہرائیں گے اور عوام کو موجودہ نااہل سیلیکٹڈ سرکار سے نجات دلاکر ہی دم لیں گے جبکہ نیازی سرکار ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر مندر تعمیر کروا رھے ہیں اور اپنے تمام تر نام نہاد نعروں اور کھوکھلے دعووں کے برعکس عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور لاقانونیت کے عذاب میں جھونک رہے ھیں اس موقع پر شیخ ندیم، ملک ریاض، خضر موہانہ، عرفان اقبال، عمر حیات قریشی، محمد عادل، اعظم گنڈا پور، مبین سرفراز، محمد شہباز و دیگر شریک تھے۔
علی حیدر