جیل بھی کاٹ آیا ابھی تک میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا،احسن اقبال

 جیل بھی کاٹ آیا ابھی تک میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا،احسن اقبال

  

 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹ سٹی اسکینڈل کیس میں ریفرنس دائر نہ ہوسکا، سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔منگل کو نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکا، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ریفرنس آخری مرحلے میں ہے جلد دائر کریں گے،بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ احسن اقبال نے کہاکہ ریفرنس پر نیب والو آپ کے ساتھ بہت اچھا لطیفہ بننے والا ہے،دوران حراست میں نے نیب کو کہا تھا میرے ساتھ پلی بارگین کرو ورنہ مزاق بنے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں جیل بھی کاٹ آیا ابھی تک میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکا،نیب سرکاری ملازمین کو ہراساں کر رہا ہے کہ ہمیں بیان دو کہ احسن اقبال نے کسی کام کیلئے دباؤ ڈالا۔ انہوں نے کہاکہ عمران احمد نیازی کا ایجنڈا ملک کی معیشت نہیں بلکہ انتقام اور حسد ہے،مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں تین ہزار دو سو ارب کا ترقیاتی فنڈ خرچ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں اس 32 سو ارب کے مقابلے میں 32 روپے کی کرپشن یا کک بیکس کا مقدمہ بنا کر ثابت کریں،کیس یہ بنایا گیا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا،میں نے کوئی شراب یا جوئے کا اڈہ نہیں بنایا بلکہ کھیلوں کا مرکز بنایا۔ 

احسن اقبال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -