ٹین بلین ٹری منصوبہ‘ فنڈز نہ ملنے پر  درختوں کی دیکھ بھال متاثر ہونیکا خدشہ

   ٹین بلین ٹری منصوبہ‘ فنڈز نہ ملنے پر  درختوں کی دیکھ بھال متاثر ہونیکا ...

  

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور کے ہزاروں ایکڑ سرکاری رقبہ پر ٹین بلین ٹری منصوبہ کے تحت لاکھوں درخت لگائے گئے ان درختوں کے لگا نے میں (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

محکمہ جنگلات کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ مزدوروں نے بھی دن رات کام کیا اور اب بھی ان کی دیکھ بھال اور آبیاری میں مصروف ہیں حکو مت پنجاب کی جانب سے سات ماہ سے اس ٹین بلین ٹری منصو بہ کے تحت فنڈز فراہم نہیں کئے گئے جس سے درختوں کی دیکھ بھال متاثر ہورہی ہے پودے بھی سوکھنے لگے ہیں اور دیکھ بھال کے لئے تعینات مزدور بھی تنخواہ سے محرو م ہیں مزدوروں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ جنگلات پنجاب کے اعلیٰ حکا م سے فوری فنڈز فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -