کراچی: مالک مکان کی کرائے دار خاتون سے مبینہ بداخلاقی
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے تیموریہ میں خاتون نے اپنے مالک مکان پر مبینہ بداخلاقی کا الزام لگایا ہے، پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تیموریہ کے علاقے میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار کا خاتون کے ساتھ بداخلاقی کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔پولیس اہلکار کے خلاف خاتون کی مدعیت میں بداخلاقی کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔خاتون کے مطابق کامران نامی ملزم نے 17 ستمبر کو گھر میں داخل ہو کر اسے بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے واقعے کے 3 دن بعد اپنے شوہر کو اس حوالے سے بتایا اور جب اس کے شوہر شکایت لے کر گئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس اہلکارمدعی خاتون کا مکان مالک بھی ہے، خاتون سے بداخلاقی کی تصدیق خاتون کا میڈیکل چیک اپ و ٹیسٹ ہونے کے بعد ہو گی۔