اپوزیشن کا شور شرابہ ڈرامہ‘ حکومت آئینی  مدت پوری کرے گی‘ جاوید اقبال وڑائچ

   اپوزیشن کا شور شرابہ ڈرامہ‘ حکومت آئینی  مدت پوری کرے گی‘ جاوید اقبال ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی جدوجہدکررہی ہے، اپوزیشن(بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

 کا شورشرابہ کسی کام نہیں آنا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، مفادات کی خاطر اکٹھے ہونے والوں کااتحاد مضبوط نہیں ہوتابلکہ وہ خودہی اپنانقصان کررہے ہیں، حکومت کاروباری طبقے کو عملی طور پر ریلیف فراہم کررہی ہے، تعمیرات کے شعبہ میں تاریخی ریلیف فراہم کیا، ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتی پالیسیاں لائق تحسین ہیں۔ اتحاد بلڈرز کے سربراہ چوہدری غلام غوث اور چوہدری عمرفرید کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید کے ہمراہ شرکت کے بعد شرکاء  سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ کی تعمیر وترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ وہ ہر وقت عوام میں موجود رہتے ہیں تاکہ بنیادی مسائل کو فوری حل کیاجائے،اس موقع پر چوہدری عثمان رشید وڑائچ، چوہدری لیاقت گل، چوہدری محمد علی، چوہدری خضرحیات، رانا منظور، چوہدری جاویداخترودیگر بھی موجود تھے۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -