سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش‘ بگڑے رئیس زادے قانونی گرفت سے آزاد
مظفرگڑھ (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے امیر زادے قانون کی گرفت میں نہ آسکے مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ چوک سرور شہید کی سول سوسائٹی کے ارکان (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)
کا کہنا ھے کہ سوشل میڈیا پر ڈان بن کر اسلحہ کی نمائش کرنے والے چوک سرور شہید کے امیرزادوں جہانگیر، خضر، خرم اور اشفاق کو چوک سرور شہید پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش سے معاشرے میں تشدد کا رحجان پیدا ھوتا ھے اور چوک سرور شہید پولیس اس سے قبل متعدد لوگوں کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر گرفتار بھی کر چکی ھے لیکن بااثر امیرزادے ابھی تک آزاد ھیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ھوئی ہے۔
آزاد