بلدیاتی الیکشن: تمام حلقوں میں  مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں  گے‘ ساجد مہدی سلیم‘ بلال اکبر بھٹی

 بلدیاتی الیکشن: تمام حلقوں میں  مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں  گے‘ ساجد ...

  

ماچھیوال (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگی رہنماؤں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور سابق ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے متوقع بلدیاتی الیکشنز کے حوالہ سے گفتگو (بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

کرتے ہوئے کہا حلقہ این اے 163اور پی پی 232ٹاؤن کمیٹی ماچھیوال سمیت تمام حلقوں سے مشترکہ اور متفقہ مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے گزشتہ دو سالوں کی حکومتی ناکامی کے بعد آئندہ بلدیاتی الیکشنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ٹاؤن کمیٹیز،اور چیئرمینز کے امیدوار حلقہ کی عوام کی منشاء کے مطابق اور ان کی مشاورت کے بعد ہی میدان میں اتاریں گے جو انشاء اللہ کامیابی بھی حاصل کریں گے اس موقع پر چوہدری نعیم صابر، بشارت علی بھٹی، حاجی امیر علی، شکیل احمد، محمد طارق نمبر دار، چوہدری محمد ممتاز و دیگر بھی موجود تھے۔

ساجد مہدی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -