صوبائی وزیر اقلیتی امور ہری رام کی زیر صدارت اجلا س

   صوبائی وزیر اقلیتی امور ہری رام کی زیر صدارت اجلا س

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ اقلیتی امور کی نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین و صوبائی وزیر اقلیتی امور ہری رام کشوری لال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو سیکریٹری منارٹی افیئرز سعید اعوان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ گزشتہ سال کے فا ر مو لے کے تحت روا ں سال ترقیاتی اسکیموں اور ویلفیئر فنڈ کے لئے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی اجلاس میں کمیٹی میمبران رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ،ڈاکٹر لال چند اکرانی،نوید انتھونی،سینیٹر گیان چند،سینیٹر کرشنا کماری، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون،پونجو مل بھیل،پارسی کمیونٹی کی رہنما تشنا پٹیل،مانو مل کولھی،ہیرا لال مینگھواڑ کے علا وہ ڈائریکٹر منارٹیز افیئرز سکندر علی خشک،ایگزیکٹوانجنئیرششیل کمار و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے سال کی ترقیاتی اسکیموں اور ویلفیئر فنڈ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلا س کے بعد صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کی جانب سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -