بلاول بھٹو اقلیت سمیت تمام طبقات  کے حقیقی قائد‘ نوید عامر جیوا

 بلاول بھٹو اقلیت سمیت تمام طبقات  کے حقیقی قائد‘ نوید عامر جیوا

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو (بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

زرداری نے اے پی سی کے کامیاب انعقاد پر اپنے آپکو منوا لیا کہ وہ حقیقی معنوں میں اقلیت سمیت تمام طبقات کے حقیقی قائد ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے عوام دشمن حکومت کے خلاف طفل جنگ بجا دیا ہے اس وجہ سے تبدیلی سرکار کی راتوں کی نیند اڑ چکی ہے اور بہتر ہے اب وہ اپنا بوریا بستر ایوان اقتدار سے لپیٹنا شروع کر دے  ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، صدر پی وائی او جنوبی پنجاب سید عارف شاہ ممبر پنجاب کونسل سید غلام مصطفے گیلانی، سینئر نائب صدر سٹی ساجد بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن انچارج میڈیا سیل پیپلزپارٹی ملتان سٹی خواجہ عمران، پی وائی او اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری راحیل انجم، شیخ نوید ناصر نے کیا اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور میزبان نوید عامر جیوا نے کہا کہ پوری اقلیتی برادری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کا خیر مقدم کرتی ہے  کہ پاکستان کا صدر یا وزیراعظم اقلیتوں میں سے بھی ہونا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریڈٹ بھی میری پارٹی اور میرے عظیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا مجھے ممبر قومی اسمبلی بنایا اور میں نے قائد اعطم محمد علی جناح کی 11 اگست والی وہ تقریر جو انہوں نے اقلیتوں کے حوالے سے کی تھی اسکو بل کی صورت میں قومی اسمبلی سے پاس کروایا یہ سارا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے آج کے دن ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ اے پی سی کے بعد جو تحریک کا آغاز وہ کر رہے ہیں اس میں پورے پاکستان سے اقلیتی برادری ان کے شانہ بشانہ ہو گی اس تقریب میں شان، محمد علی نومی بھٹہ، رانا عابد، داود چاون،سیف بھٹی، حیدر چوہان سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔

نوید جیوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -