مختلف محکموں کیخلاف ایک ماہ میں 388 درخواستوں کا ازالہ کیا، محتسب پنجاب

مختلف محکموں کیخلاف ایک ماہ میں 388 درخواستوں کا ازالہ کیا، محتسب پنجاب

  

لاہور(این این آئی)صوبائی محتسب میجر (ر)اعظم سلیمان خان(بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

 نے کہا ہے کہ عوام کی شکایات کا بغیر کسی تاخیر کے ازالہ کرنا اولین ترجیح ہے اور اس میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی،گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف محکموں سے متعلقہ 392شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 388کا ازالہ کردیا گیا ہے۔موصول ہونے والی شکایات کا تعلق محکمہ پولیس، ریونیو، ایجوکیشن،صحت، عشر وزکوۃ، بیت المال اور دیگر محکموں سے تھا۔ ان شکایات میں گوجر خان ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار اختر قریشی کی 50کنال کی اراضی کے ریکارڈ کی درستگی کے متعلق شکایت موصول ہوئی جس پر محتسب آفس سے اس معاملے کے بارے میں متعلق محکموں سے انکوائری کروائی گئی جس کے نتیجے میں شکایت کنندہ کی 45کنال کی بجائے اصل ریکارڈ کے مطابق 50کنال اراضی بذریعہ فرد درست کروائی گئی۔اسی طرح حسن ابدال ضلع اٹک کی عابدہ پروین جس کا خاوند ایک مقامی انڈسری میں ملازم تھا اور دوران ملازمت 2018میں انتقال کرگیا اور جس کی ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے اڑھائی سال سے تاخیر کا شکار تھی۔جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے 5لاکھ روپے کا چیک بطور ڈیتھ گرانٹ محتسب ضلع اٹک کے علاقائی دفتر میں عابدہ پروین کو وصول کرایا گیا۔صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیما ن خان نے کہاکہ عوام میں اس محکمے کی افادیت کے بارے میں بھی آگاہی دی جارہی ہے جس کا مقصد ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرناہے۔

 محتسب پنجاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -