اپوزیشن کا حکومت کیخلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت‘ تہمینہ دولتانہ 

اپوزیشن کا حکومت کیخلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت‘ تہمینہ دولتانہ 

  

کرم پور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی راہنما تہمینہ دولتانہ  نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔کیونکہ اس وقت حکومت نے اپنی ناقص کارکردگی کے ذریعے ملک و قوم کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔اپوزیشن کا حکومت کے خلا ف اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے چیئرمین امن کمیٹی میاں مختیار احمد بورانہ،  سابق چیئرمین یوسی میاں عرفان اقبال بورانہ، کے ڈیرے پر کارکنوں سے ملاقات(بقیہ نمبر29صفحہ 10پر)

 میں بتائی۔اس موقع پر میاں آفتاب بورانہ،میاں علی مختیار بورانہ،میاں شہزاد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگی عذاب بن چکی ہے۔اپوزیشن کی اے پی سی سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔اگراس حکومت کو مزید چند سال حکومت کا موقع دیا گیا تو ملک کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔بعدازں انہوں نے کرم پور میں راؤ راشد شریف،الطاف حسین مافو،راؤ طالب حسین ندیم کے گھروں میں جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔سابق چیئرمین راؤ طارق محمود کے دفتر میں مسلم لیگ ”ن“ کے ورکرز سے بھی خطاب کیا ہے۔

تہمینہ دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -