بہاولپور چیمبر آف کامرس: چودھری تنویر محمود بلا مقابلہ صدر منتخب 

بہاولپور چیمبر آف کامرس: چودھری تنویر محمود بلا مقابلہ صدر منتخب 

  

بہاول پور (بیورورپورٹ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020-21 کے الیکشن شیڈول کے مطابق مورخہ 22ستمبر 2020 کو چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ تھی۔ مقررہ تاریخ تک چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران کے لیے اتحاد گروپ سے چوہدری تنویر محمود بطور صدر،غلام فرید بطور سینئرنائب صدر اورمحمد منیب ملک بطور نائب صدر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ (بقیہ نمبر30صفحہ 10پر)

ان کے مقابلے کسی بھی امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے۔لہٰذا سال2020-21 کے لیے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بالترتیب چوہدری تنویر محمود صدر، غلام فرید سینئرنائب صدر اور محمدمنیب ملک نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ بہاولپور چیمبر کے الیکشن میں نو منتخب اراکین ایگزیکٹو اور نو منتخب اعلیٰ عہدیداران  چیمبر کی سالانہ جنرل میٹنگ منعقدہ مورخہ 29 ستمبر 2020بروزمنگل بوقت سات بجے شام اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور اسی روز بہاولپور چیمبر کی سالانہ جنرل میٹنگ چیمبر کے سبزہ زارمیں منعقد کی جائے گی۔

منتخب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -