نشتر ہسپتال: آئسولیشن وارڈ میں کرونا مریضوں کی تعداد 7 رہ گئی

 نشتر ہسپتال: آئسولیشن وارڈ میں کرونا مریضوں کی تعداد 7 رہ گئی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان  کے آئی سو لیشن  وارڈز میں کورونا میں  مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 07 ہو گئی،نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 07 ہو گئی ہے جبکہ 02 مریضوں  کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 04 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1833 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 614 افراد (بقیہ نمبر31صفحہ 10پر)

میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اسی طرح فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان کے مطابق رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 24 ہزار 232 افراد کے نمونوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 918 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ یکم اپریل سے 07 ستمبر کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 169 ہے۔

تعداد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -