کہروڑ پکا: اینٹی کرپشن ٹیم ان ایکشن‘ قبضہ مافیا سے 453 کنال اراضی واگزار 

کہروڑ پکا: اینٹی کرپشن ٹیم ان ایکشن‘ قبضہ مافیا سے 453 کنال اراضی واگزار 

  

 کہروڑ پکا (نما ئندہ خصوصی)کہروڑپکا کے نواحی علاقہ موضع زیرک واہن میں 453 کنال سرکاری اراضی پر بااثر سیاسی شخصیات نے 1992 سے قبضہ کیا ہوا تھا مقبوضہ اراضی وا گزار کرانے کیلئے ماضی میں بھی کئی مرتبہ کوشش کی گئی تھی اس مرتبہ ڈپٹی  ڈائریکٹرانٹی کرپشن لودہراں ذوالفقار علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اور محکمہ مال کے اہلکاروں کے علاوہ پولیس کی نفری کے(بقیہ نمبر33صفحہ 10پر)

 ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مقبوضہ اراضی پر ہل چلا کر ناجائز قابضین کو بیدخل کردیا جبکہ کاشتہ اراضی علاقہ نمبردار کے سپرد کرکے ناجائز قابضین کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزام کے تحت کاروائی شروع کردی ہے۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -