صوبہ بھر میں ضلعی انسداد سموگ کمیٹیاں تشکیل‘ اقدامات تیز
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ضلعی انسداد سموگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی زیر قیادت سموگ کمیٹی کا پہلا (بقیہ نمبر34صفحہ 10پر)
اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات فہد بخاری، سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنواز، ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر، ڈی او انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم، انسپکٹر ماحولیات محمد ارشد سمیت کمیٹی کے دیگراراکین شریک تھے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ضلع میں اکتوبر سے دسمبر تک سموگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیاہے. کمیٹی کے قیام کا مقصد متعلقہ محکموں کو دی گئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینا ہے. انہوں نے کہاکہ حکومت سموگ کا سبب بنے والی سرگرمیوں پر پابندی کیلئے دفعہ 144 نافذ کرے گی 144 جس کے تحت میونسپل ویسٹ،فصلوں کی باقیات اور دیگر مہلک اشیاء کے جلانے پر مقدمات،گرفتاریاں اور دیگر قانونی کارروائی ہوگی.دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،صنعتی اداروں اور اینٹوں کے بھٹوں کو بندکر دیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سموگ سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہاکہ واک،سیمینار،تقریبات کے ساتھ معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات اشفاق حسین بخاری نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان گزشتہ سال سموگ کے حوالے گرین زون میں شامل رہا۔انہوں نے کہاکہ سموگ انسانی آنکھ، پھیپھڑے اور دیگر اعضاء کو متاثر کرسکتی ہے،سموگ سے حد نگاہ صفر تک ہوجاتی ہے جس سے شاہراہوں پر حادثات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔
تیز