محکمہ جنگلات یزمان رینج سکینڈل بے نقاب  ہونے پر ڈی ایف او کا نوٹس‘ تحقیقات کا حکم

 محکمہ جنگلات یزمان رینج سکینڈل بے نقاب  ہونے پر ڈی ایف او کا نوٹس‘ تحقیقات ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات یزمان رینج سیکنڈل بے نقاب (بقیہ نمبر35صفحہ 10پر)

ہونے پرڈی ایف او جنگلات نے سخت نوٹس لے لیا ہے، تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات یزمان رینج میں رینج آفیسر محمدعباس بلاک آفیسر راناذوالفقار علی اورفاریسٹ گارڈ محمدجہانگیر کی مبینہ طورپرکروڑوں روپے کی کرپشن سرسبزدرخت بغیرنیلامی کٹواکرفروخت کرنے اورشاخ تراشی کے عوض بھاری نذرانے وصول کرنے کی خبریں شائع ہوئی تھیں جس کانوٹس لیتے ہوئے ڈی ایف اوبہاولپور محمدعظیم نے فوری طورپریزمان رینج میں درختوں کی نمبرشماری ریکارڈ کی چیکنگ اوردیگرالزامات بارے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کیلئے رنیج آفیسر محمدشبیرکوذمہ داریاں سونپی ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے کرپٹ مافیاکیخلاف سخت ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -