اینٹی کرپشن میں سالہا سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات 72 افسروں کی خدمات واپس 

اینٹی کرپشن میں سالہا سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات 72 افسروں کی خدمات واپس 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)اینٹی کرپشن میں سالہا سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات 72 افسروں کی خدمات واپس کر دی گئیں واپس جانیوالوں میں ڈی ایم جی، پی ایم ایس، پولیس اور مختلف محکموں  سے آئے افسران شامل ہیں۔6 ماہ کے دورانیے میں 5 ڈائریکٹرز، 6 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی خدمات واپس کی گئیں 29 انسپکٹرز، 4ڈی ایس پیز، 1سب (بقیہ نمبر37صفحہ 10پر)

انسپکٹر اور 4 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی واپس بھیجے گئے ہیں 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو واپس رپورٹ کروایا گیا۔51 افسران واہلکاروں کی خدمات پولیس کو واپس کی گئی ہیں سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساجد ترمذی، ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد خان، زوہیب احمد، میاں صابر، حافظ جنید، ارشاد احمد خان، امام بخش، فتح محمد وٹو، محمد خالد، زاہد اقبال زاہد، محمد احمد، ڈی ایس پی شمس الدین، محمد اسلم، انسپکٹر تقی عباس اختر، خرم شہزاد چیمہ، عبدالقدیر، آغا محمود خان، ضرار احمد، انسپکٹر عمران حیدر، حسن طاہر، پرویز اقبال گوندل، اے ایس آئی مقبول، مقصود حسین، ساجد حمید سمیت  72افسروں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

واپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -