جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘ سید احمد محمود 

جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘ سید احمد محمود 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کے پاسداری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ کردار ادا کرتی رہے گی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں،مہنگائی بے روز گاری بدامنی اور کرپشن سمیت ملکی معاشی (بقیہ نمبر38صفحہ 10پر)
عدم استحکام اور ناکام خارجہ پالیسی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے آئندہ مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کااظہار صدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم سید احمد محمود نے جمالدین والی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود،مخدوم سید علی محمود، ڈیژنل صدر جاوید اکبر ڈھلوں،چوہدری جہانزیب،مرشد سعید ناصر،حبیب الرحمان خان گوپانگ،حسن داد گجر،جام مختیار احمد،حافظ فیض الرحمان سمیت پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی مخدوم سید احمد محمود نے کہاکہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔
احمد محمود