اے پی سی مسترد‘ لٹیروں کا راستہ ہم روکیں گے‘ صدر شی میل ایسوسی ایشن 

      اے پی سی مسترد‘ لٹیروں کا راستہ ہم روکیں گے‘ صدر شی میل ایسوسی ایشن 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)تحفظ شی میل ایسوسی ایشن کی صدر شاہانہ عباس شانی نے اپوزیشن کی اے پی سی کو مسترد کردیا ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ چوروں اور ملک لوٹنے والا ٹولہ عمران خان کے اقتدار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ملک بھر کے خواجہ سراء عمران خان کی کامیابی کیلئے دن رات دعا گو ہے شاہانہ عباس شانی نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہئیے تھا کہ وہ ملک کا نظام چلانے اور خاص طور پر مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے حکومت کا ساتھ دیتے مگر اے (بقیہ نمبر39صفحہ 10پر)

پی سی کے ذریعے پیپلز پارٹی،مسلم لیگ (ن) اور خاص طور پر مولانا فضل الرحمن نے اپنی دکان سجانے کی کوشش کی ہے لیکن یہ چلے ہوئے کھوٹے سکے ہیں جنہیں نہ ماضی میں پذیرائی ملی ہے اور نہ اب ملے گی اگر اپوزیشن نے اب سڑکوں پر آنے کی کوشش کی تو خواجہ سراء ملک بھرمیں سیاہ جھنڈیوں سے ان کا راستہ روکیں گے اور ضرورت پڑی تو ہم مزاحمت کیلئے بھی تیار ہیں انشاء اللہ عمران خان پانچ سال کی مدت پوری کریں گے اور ملتان میں سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کی طرف اہم پیش رفت ہے ہمیں توقع ہے کہ سرائیکی صوبہ جلد بنے گا۔

جواب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -