شہری محکمہ ایکسائز ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں‘ خالد حسین قصوری

شہری محکمہ ایکسائز ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں‘ خالد حسین قصوری

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ایڈمن خالد حسین قصوری نے کہا ہے کہ محکمہ نے ملتان شہر کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو رعایتی پیکج کے تحت چالان فارم ان کی دہلیز پر فراہم کردیئے ہیں اور بڑے ٹیکس گزاروں سے سرکل انسپکٹرز اور دیگر اعلی افسران بالمشافہ ان کو حکومت کی طرف سے دی گئی  ای پیمنٹ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کی صورت میں پر کشش 15فیصد رعایت کی سہولت(بقیہ نمبر40صفحہ 10پر)

 سے آگاہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں شہر بھر میں 500 سے زائد مقامات پر بینرز آویزاں کیے گے ہیں سوشل میڈیا کیبلز موبائل نمبر پر پیغامات اور لاوڈ  سیپکر کے ذریعے روزانہ اعلانات کیے جا رے ہیں کیونکہ  ای پے کے ذریعے ادائیگی کو نہ سنڈے  متاثر کرتا ہے اورنہ ہی اس پر بنک اوقات اثر انداز ہوتے ہیں  انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فیلڈ سٹاف بالخصوص کانسٹیبلز کی بھرپور محنت کی بدولت شہری رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھا رے ہیں اور  بڑے ٹیکس گزاران جن میں رامادہ ھوٹل، ہنڈا بریز، سٹی ھسپتال، اسٹیٹ بنک، فاطمہ سنٹر، اور نیشنل بینک  نے لاکھوں روپے کی بچت کیساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کروادیا ہے  انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر تک 35 کروڑ روپے اکٹھے کرنے کا ھدف حاصل کرنے کے لیئے شبانہ روز محنت کی جا رہی ہے اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کو سٹاف فیلڈ میں ہوتا ہے انہوں نے ملتان شہر کی تمام تاجر تنظیموں کے نمائندوں  سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے سرکلز میں حکومت پنجاب کے 15 فیصد رعایت کے ساتھ ٹیکس ادائیگی کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کو یقینی بنائیں   اور محکمہ ایکسائز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ملتان شہر کی تعمیر وترقی اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اگرکسی ٹیکس گزار کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا چالان فارم نہ ملا ہو تو وہ بلا جھجک ڈائریکٹر صاحب یا ان سے سرکاری و ذاتی نمبر پر رابطہ کر سکتا ہے۔

قصوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -