ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی 23 وارداتیں‘ پولیس گشت پر سوالیہ نشان
ملتان (خصو صی رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف23وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سولہ پل ارشاد حسین سے چار مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی 10لاکھ94ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے جام پور روڑ حبیب محمود سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل مالیت45ہزار لیگئے، تھانہ صدر کے علاقے وقاص ٹاون خورشید عالم کی بیوی سے تین ڈاکو نے روک کرگن پوائنٹ پر نقدی، زیورات و موبائل مالیت6لاکھ5ہزارلیگئے، (بقیہ نمبر41صفحہ 10پر)
تھانہ ممتازآباد کے علاقے مدینہ کالونی محمد ذیشان سے دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت1لاکھ45ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے پل چھٹہ ظفر اقبال کی دوکان سے سامان مالیت55ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے بشیرآباد محمد یوسف ودیگر افراد کے چار موبائل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے مشتاق احمد کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات ودیگر سامان مالیت21لاکھ 19ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے نور محمد کیگھر سے بکرا مالیت40ہزار، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے کرم حسین کے رقبہ سے جانور مالیت1لاکھ 21ہزار، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے پل شوالہ محمد صدام کیگھر کا بجلی میٹر مالیت8ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے پرانا خانیوال اڈاآصف علی، تھانہ نیوملتان کے علاقے حسن آباد ثمر عباس، مہر کالونی محمد شبیر، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے رائٹر کالونی غلام علی، تھانہ گلگشت کے علاقے سیداں والا بائی پاس صفدر شاہ،تھانہ کینٹ کے علاقے محمد عادل،قاسم بیلہ محمد انور تھانہ چہلیک کے علاقے قدیر آباد سید حامد،تھانہ مظفر آباد کے علاقے موضع لابر جعفر حسین،دربار عیسی والی غلام شبیر کی موٹرسائیکلیں، گلشن آباد عبدالمعز کیگھر سے نقدی و پرائز بانڈز مالیت1لاکھ70ہزارجبکہ بستی کمہارانوالی خورشید بی بی کے گھر سے ملزمہ سکینہ بی بی وغیرہ نقدی و سونا مالیت25ہزار چوری ہوگئے۔
وارداتیں