جہان پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا  افتتاح‘ عوام کو ریلیف کی فراہمی  اولین ترجیح‘ فاروق امان اللہ دریشک  ڈپٹی کمشنر کا تقریب سے خطاب

     جہان پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا  افتتاح‘ عوام کو ریلیف کی فراہمی  ...

  

را جن پور (نا مہ نگار) حکومت پنجاب عوام کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر4صفحہ 10پر)

راجن پور ذوالفقار علی نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کے ہمراہ نواحی علاقہ جہان پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کواردنیٹر نیوٹریشن تنزیل الرحمان علوی،ڈپٹی ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر شعیب الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کو ریلیف فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اسی طرح ضلع راجن پور کے دیگر علاقوں میں بھی ہینڈ پمپس اور فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ اس موقع پرسماجی تنظیم دو آبہ فاؤنڈیشن کے نمائندہ ملک آصف نے بتایا کہ دو آبہ فاؤنڈیشن ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے مختلف مقامات پر میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگا رہی ہے۔ یہ پلانٹ زیادہ تر سکولوں کے ساتھ لگائے جارہے ہیں تاکہ سکولوں کے بچے بھی اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔ اس فلٹریشن پلانٹ کی صلاحیت دو ہزار لیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ یہ آر او پلانٹ اس علاقے کے لوگوں کی صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ جبکہ  ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ایم پی اے فاروق امان اللہ خان دریشک کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت جہان پور کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں موجود پولیو مہم کی ٹیموں کو خصوصی طور پر چیک کیا۔انہوں نے رجسٹرڈ بچوں کے کوائف چیک کئے اور ویکسین کے اسٹوریج کی چیکنگ کی۔اس موقع پر انہوں نے اسپتال میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے میڈیکل آفیسر سے مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔بعد ازاں انہوں نے اسپتال کے لان میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شعیب الرحمان،تنزیل الرحمان علوی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -