فیکلٹی آف فارمیسی زکریا یونیورسٹی  اور چینی یونیورسٹی کے درمیان  مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 فیکلٹی آف فارمیسی زکریا یونیورسٹی  اور چینی یونیورسٹی کے درمیان  مفاہمتی ...

  

 ملتان (پ ر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی فیکلٹی آف فارمیسی شعبہ فارمیسی پریکٹس شیان جیوٹانگ یونیورسٹی چائنا کے مابین چائنا پاکستان فارمیکو اکنامکس اور آؤٹ(بقیہ نمبر5صفحہ 10پر)

 کمز ریسرچ نیٹ ورک کے قیام کے لیے مفاہمی یادداشت پر دستخط ہوئے.معاہدہ کی یاداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے دستخط کیے اس موقعہ پر چیئرمین ڈاکٹر محمد فواد رسول بھی موجود تھے. اس موقعہ پر وائس چانسلر نے فیکلٹی آف فارمیسی کے اساتذہ کی کوششوں کی تعریف کی. اور کہاکہ اس طرح کی مفاہمتی یادداشتوں کیوجہ سے ہمارے اساتذہ اور طالب علمو ں کو بین الاقوامی سطح کی ریسرچ کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے اور اس ریسرچ کے ثمرات پاکستان کے عام عوام تک پہنچیں گے. واضح رہے کہ شعبہ فارمیسی پریکٹس بی زیڈ یو/ چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور کے تحت بننے والی ڈرگ سیفٹی لیب میں ایک اہم پارٹنر ہیں جس کا افتتاح گزشتہ برس چائنا میں ہوا تھا.اس معاہدے کو  شیان جیانگ تانگ یونیورسٹی کے سینیئر فور ڈرگ سیفٹی اور پالیسی ریسرچ کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر یوفونگ اور چیئرمین شعبہ فارمیسی پریکٹس ڈاکٹر محمد فواد رسول نے حتمی شکل دی. اس معاہدے کے تحت چائنا اور پاکستان کی یونیورسٹیوں کے درمیان طلبا اور اساتذہ کا باہمی تبادلہ ہوگا.اور فارمیکو اکنامکس ریسرچ کے حوالے سے اساتذہ اور طلباء کو ٹریننگ دی جائے گی. اس معاہدہ کے تحت دونوں ممالک لیکچر اور سیمپوزیم بھی منعقد کریں گے۔

دستخط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -