ضلع کچہری ملتان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حسینیہ کانفرنس 

      ضلع کچہری ملتان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حسینیہ کانفرنس 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام حسینیہ کانفرنس سے مرکزی امیر جماعت اہلسنت پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کو مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی مانتے ہیں لیکن ہمارے لئے لمحہ فلریہ یہ ہے کہ کیا ہم امام حسین کے دئیے ہوئے فلسفہ اور ان کی اللہ کے لئے دی گئی قربانی سے سبق حاصل کر کے اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق گزار رہے ہیں یا نہیں افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان ہی ایک دوسرے کے خلاف (بقیہ نمبر2صفحہ 10پر)

اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخیوں پر لگے ہوئے ہیں پھر ہم بخشش کی توقع کیسے کر سکتے ہیں اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے آج امت مسلمہ کو جتنے اتحاد کی ضرورت ہے اس پر ہم توجہ نہیں دے رہے جبکہ دوسری طرف پوری دنیا کے کفار ایک جگہ کھڑے ہیں 24ستمبر کو نکلنے والی ریلی میں صحابہ اور اہلبیت سے محبت کے اظہار کے لئے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے کانفرنس سے علامہ فاروق خان سعیدی،صدر ڈسٹرکٹ بارعمران رشید سلہری،جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وسیم ممتاز،نائب صدر ہائیکورٹ بار طاہر علی قریشی،محمد اکرم بھٹی،نائب صدر ملک الطاف راں،اقبال رجوانہ،مدثر صغیر،نوید ہاشمی، ذوالفقار علی شاہ،طاہر قریشی اور حافظ منصورنے بھی خطاب کیا۔

حسینیہ کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -