بغیر اجازت دوسری شادی، پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوہر کو 1سال قید، لاکھوں روپے جرمانہ 

بغیر اجازت دوسری شادی، پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوہر کو 1سال قید، ...

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو عدالت نے ایک سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور مزید دو لاکھ روپے ہرجانہ پہلی بیوی کو ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مدعیہ حافظہ سعدیہ کے وکیل شہباز مرتضی نے بتایا کہ ان کی موکلہ نے علاقہ مجسٹریٹ کبیروالا محمد وسیم احمد کی عدالت میں اپنے شوہر عبدالمنان کے خلاف بلا اجازت شادی کرنے کا (بقیہ نمبر6صفحہ 10پر)

مقدمہ دائر کیا دونوں فریقین کی جانب سے دلائل کی سماعت کے بعد فاضل جج نے ملزم کو گناہ گار قرار دیتے ہوئے ایک سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور پہلی بیوی کو دو لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مدعیہ کے وکیل نے کہا کہ اس فیصلے سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسری شادی کی سزا ختم کردی ہے۔

کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -