صوبہ بھر میں ای روز گار ٹریننگ پروگرام  میں داخلے شروع‘ آن لائن رابطے کی ہدایت

      صوبہ بھر میں ای روز گار ٹریننگ پروگرام  میں داخلے شروع‘ آن لائن رابطے ...

  

لیہ(نمائندہ پاکستان)انچارج ای روزگار پروگرام بہادر کیمپس لیہ عبدالصمد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افئیر ڈپیارٹمنٹ (بقیہ نمبر7صفحہ 10پر)

کے اشتراک سے صوبہ بھر میں بے روزگاروں کو روزگار دینے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں  داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای روزگار پروگرام میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرزسے ٹریننگ، کری ایٹوڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ داخلہ کے خواہش مندطلبہ اورطالبات مفت تربیت حاصل کرنے کے لئے موبائل نمبر 9329793-0300پریاhttps://www.erozgaar.pitb.gov.pk/applyپرآن لائن رابطہ کریں۔

ای روز گار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -