یونین کونسل11: حسن آباد میں میٹل روڈ کا افتتاح‘ اے پی سی میں تمام کرپٹ افراد جمع ہوئے‘ ملک عامر ڈوگر‘ جاوید اختر انصاری اور دیگر کا تقریب سے خطاب
ملتان(نیوز رپورٹر) چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر اور مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے یونین کونسل11حسن آباد گیٹ نمبر 2میں میٹل روڈ کا افتتاح کیا۔اس موقع پرتحریک انصاف کے سٹی (بقیہ نمبر9صفحہ 10پر)
جوائنٹ سیکرٹری رانا عرفان نواب کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگرنے کہا کہ اے پی سی کانفرس میں تمام کرپٹ لوگ اپنی کرپشن چھپانے اوراپنے ذاتی مفادکے لیے اکھٹے ہوئے ہیں چاہے یہ کتنی بھی اے پی سی کانفرس بنالیں ان کا احتساب ہوکر رہے گا انہیں ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا ایک ایک روپیہ واپس کرنا ہوگا کیونکہ یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے اور وزیر اعظم عمران خان ہے جو کرپشن کو کسی قیمت پربھی برداشت نہیں کرتا۔ چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ میرا حلقہ میرا گھر ہے اور اسکے تمام مسائل کو حل کرنا میرافرض ہے میرے حلقے میں ہر طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ان میں سے بشتر مکمل ہوچکے ہیں اور کچھ جلد مکمل ہونے والے ہیں جن کا افتتاح بھی جلد کرونگا۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،رانا عرفان نواب نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں غلام رسول خان،ظہیر اعوان، چوہدری شاہد، چوہدری شبیر، شوکت ہاشمی،جہانزیب خان،اکبر ہاشمی، اقبال سمیجہ، محمد سلیم،ملک انور کھادل،فیصل ڈوگر،رانا عمران و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب