مظفرگڑھ: ٹی اے ڈی اے نہ ملنے پر  171 پولیس ملازمین میں مایوسی کی لہر

 مظفرگڑھ: ٹی اے ڈی اے نہ ملنے پر  171 پولیس ملازمین میں مایوسی کی لہر

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایک سال قبل ضلع مظفرگڑھ کے پنجاب کانسٹیبلری سے واپس آنے والے171 پولیس (بقیہ نمبر11صفحہ 10پر)

ملازمین تاحال ٹی اے ڈی اے سے محروم ہیں، لاکھوں روپے فنڈآنے کے باوجود ملازمین کو ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں،ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی، تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے محکمہ پولیس کے 171ملازمین جوکہ گزشتہ سال پنجاب کانسٹیبلری سے واپس آئے تھے، مذکورہ ملازمین کو ایک سال گزرنے کے باوجود تاحال ٹی اے ڈی اے کی رقم کی ادائیگی نہ کی جا سکی،اس حوالے سے ملازمین نے بتایا کہ 8لاکھ روپے فنڈ ملازمین کیلئے آئے ہوئے ہیں مگر ڈی پی او مظفرگڑھ احسن اقبال نے ملازمین کو ڈی اے ڈی اے کی رقم نہ دی جس پر ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے،ملازمین نے بتایا کہ ملازمین کے حوالے سے ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نہایت شفیق انسان ہیں وہ ملازمین کے اس مسئلہ کو فوری حل کریں تاکہ ملازمین میں مایوسی ختم ہوسکے

لہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -