رحیم یار خان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے  لئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ چودھری شفیق

 رحیم یار خان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے  لئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ ...

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکوۃ چوہدری محمد شفیق نے کہاہے وزیر اعلیٰ پنجاب (بقیہ نمبر12صفحہ 10پر)

عثمان بزدار صوبہ کو مثالی بنانے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھا رہے ہیں، اداروں کی مضبوطی اور عوام کے مسائل کافوری حل حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنی رہائشگاہ پر عوامی وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رحیم یار خان کے بنیادی مسائل حل کرنے کے ساتھ ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، واٹر فلٹریشن پلانٹس، سکولوں اور صحت مراکز کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبہ جات مکمل کراچکے ہیں عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

چودھری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -