پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور‘ ایم  اے بلاک کی اسٹیٹ آف دی آرٹ  بلڈنگ بھوت بنگلے میں تبدیل‘ سامان غائب 

پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور‘ ایم  اے بلاک کی اسٹیٹ آف دی آرٹ  بلڈنگ بھوت ...

  

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور کااکلوتا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیکچررزکی کمی کاشکار ہوگیا، ایم اے بلاک دس سال سے فعال نہ ہوسکا، ایم اے بلاک(بقیہ نمبر16صفحہ 10پر)

 کی کھڑکیاں دروازے سمیت پانی کی موٹریں، بجلی کے بورڈز،لائیٹیں،گٹروں کے ڈھکن تک چور لے گئے ہیں‘راجن پورشہر کے اکلوتے گور نمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں لیکچررز کی 44آسامیاں منظور ہیں مگر اس وقت صرف 16 لیکچرار تعینات ہیں جبکہ لیکچررز کی28 آسامیاں خا لی پڑی ہیں دوسری جانب عاقل پورروڈ پرواقع ایم اے بلاک کی اسٹیٹ آف آرٹ عمارت فعال نہ ہونے سے بھوت بنگلہ کا منظر پیش کررہی ہے عمارت کی کھڑکیاں دروازے اوردیگر سامان بجلی وپا نی کی سپلائی سب چور اُکھاڑ کرلے گئے درمیان میں ریلوے لائن ہو نے کی وجہ سے دس سال سے ایم اے بلاک کی عمارت فعال نہیں ہوسکی ہے عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدار سے راجن پور میں لیکچررز کی خالی آسامیاں پُر کر نے اور کالج کی عمارت اورایم اے بلا ک کے درمیان ریلوے لائن پرفلائی اوور تعمیر کرا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -