غیر قانونی طور پر ریلوے لائنیں عبور کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
خانیوال (نمائند ہ پاکستان +نامہ نگار)محکمہ ریلوے ملتان کی جانب سے غیر قانونی طور پر ریلوے لائنوں کو عبور کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیا گیا (بقیہ نمبر20صفحہ 10پر)
ہے۔ تفصیل کے مطابق ایس پی ر یلوے ملتان امجد منظور نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک کو لیول کراسنگ کے بغیر عبور کرنے والے افراد کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گااورنہ ہی اس سلسلہ میں کسی دباو کو خاطر میں لایاجائے گا،ادھر ایس پی ریلوے ملتان ڈویژن کی ہدایات پر ریلوے لائنوں سے ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے،غیر قانونی طریقے سے ریلوے لائن عبور کرتے مختلف افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایس پی ریلوے ملتان ڈویژن امجد منظور کی جانب سے ڈویژن بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات دئیے گئے تھے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کی جانب سے غیر قانونی طور پر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے مختلف افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محمدفیاض نامی شخص نے تھانہ سٹی لودھراں ضلع لودھراں میں زکریا ایکسپریس کی آمد کے موقع پر غیرقانونی طور پر ریلوے لائنوں کو عبور کیا جس پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے،اسی طرح ریلویپولیس خانیوال کی حدود میں ریلویاسٹیشن میاں چنوں پر موٹر سائیکل خیبرمیل ایکسپریس کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل تباہ ہوگئی اور ٹرین ڈیٹین ہوئی،اسٹیشن ماسٹر ریلویاسٹیشن میاں چنوں کے تحریری میموں پر ملزم کے خلاف رجسٹر کر کے موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
تیز