رحیم یار خان: کمسن بچوں سے بدفعلی واقعات میں اضافہ‘ ملزموں کو پولیس  سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف

   رحیم یار خان: کمسن بچوں سے بدفعلی واقعات میں اضافہ‘ ملزموں کو پولیس  ...

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)ضلع بھر میں کمسن بچوں سیبدفعلی کرنے (بقیہ نمبر22صفحہ 10پر)

کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، آٹھ ماہ کے دوران 60سے زائد کمسن بچوں سے بدفعلی کی گئی، ان واقعات میں ملوث زیادہ تر ملزمان کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوگیا، ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں کمسن بچوں اور بچیوں سے بدفعلی کے واقعات میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ رواں سال کے صرف 8ماہ کے دوران ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں 60 سے زائد کمسن بچوں اور بچیوں سے بدفعلی کے واقعات پیش آئے جن میں ملوث ملزمان کیخلاف پولیس کی جانب سے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان واقعات میں ملوث زیادہ تر ملزمان کو پولیس کی سرپرستی حاصل رہی اور ملزمان کے ہمراہ مدعی مقدمہ پر صلح کیلئے دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ ہراساں کئے جانیکا بھی انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف عدالتوں میں پیش کئے جانیوالے مقدمات میں بھی ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی سفارش بھی نہ کرنا سامنے آیا ہے۔ زیادہ تر چالان حقائق پر مبنی نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں سے ملزمان ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ 

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -