بلیک میلنگ: ملزم کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم 

بلیک میلنگ: ملزم کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خواتین کے موبائل کا ڈیٹا ریکور کرکے بلیک میلنگ اور ہوس کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق مدعی خاتون (ش) کی نشاندہی پر ملزم ابراہیم انصاری کو گرفتار کیا گیا خاتوں دہلی گیٹ ملتان کی رہائشی (بقیہ نمبر14صفحہ 10پر)

ہے۔ملزم نے مدعی کی قابل اعتراض تصاویر کو موبائل سے ریکور کی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر متاثرہ خاتون کو متعدد بار بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شکایت پر چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی گرفتاری کے وقت موبائل سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوچکا۔ملزم نے کئی لڑکیوں کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بداخلاقی کا شکار بنانے کے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا جس سے مزید تفتیش جاری ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی جائے تاہم عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -