شفا انٹر نیشنل کیساتھ ملکر جلد ٹریننگ پروگرامز  شروع کریں گے‘ ڈاکٹر اعجاز مسعود

 شفا انٹر نیشنل کیساتھ ملکر جلد ٹریننگ پروگرامز  شروع کریں گے‘ ڈاکٹر اعجاز ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نشتر میڈیکل یونیورسٹی (بقیہ نمبر17صفحہ 10پر)

کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کے لئے پرعزم ہیں اس حوالے سے اپنی معذوری کی پرواہ کئے بغیر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود اسلام آباد گئے جہاں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر سے ملاقات کی جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق سے متعلق بات چیت طے پائی بعدازاں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف مسائل جن میں بجٹ،خالی آسامیوں پر بھرتی اور یونیورسٹی کے مستقبل سے متعلق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی ملاقات کی جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے بتایا کہ جلد شفا انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر ٹریننگ پروگرامز شروع کریں گے جس میں طلبا و طالبات ریذیڈینٹ نرسز اور ٹیکینیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق علوم سیکھ سکھیں گے۔

اعجاز مسعود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -