خان گڑھ: بستی موچی والا میں پراسرار بیماری کا حملہ‘ 10 افراد جاں بحق

 خان گڑھ: بستی موچی والا میں پراسرار بیماری کا حملہ‘ 10 افراد جاں بحق

  

 خان گڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خانگڑھ کی بستی موچی والا کو پراسرار بیماری نے گھیر لیا ہے۔دس افراد موت کا شکار ہوگئے۔16افراد لاغرپن کا شکار ہوکر بستر مرگ پر موت کا انتظار کررہے ہیں‘ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ خانگڑھ کی بستی موچی والا میں پراسرار بیماری نے ڈیرے جما لیے ہیں۔پراسرار بیماری کا(بقیہ نمبر19صفحہ 10پر)

 شکار افراد نے بتایا کہ انکے 10افراد اس بیماری کا شکار ہوکر موت کو گلے لگاچکے ہیں جبکہ ابھی بھی خواتین اور بچوں سمیت انکے 16افراد لاغرپن کا شکار ہوکر بستر مرگ پہ پڑے موت کا انتظار کررہے ہیں۔معذور افراد نے بتایا کہ بچپن سے ہی یہ بیماری انہیں لپیٹ میں لینا شروع کردیتی ہے۔پچیس سال کی عمر کو پہنچتے ہی انکے اعضا کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں اور وہ سوکھے پن،لاغر پن اور معذوری کا شکار ہوکر کام کاج اور چلنے پھرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔معذور افراد نے بتایا کہ عرصہ تیس سال سے اس پراسرار بیماری نے انکی بستی میں پنجے گاڑرکھے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے آج تک اس بیماری کے تدارک،تشخیص اور علاج معالجہ کیلیے کوئی اقدامات نہیں اٹھاے گئے۔معذور افراد نے مخیرحضرات،این جی اوز،محکمہ صحت مظفرگڑھ اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے اس بیماری کی تشخیص،علاج معالجہ اور مالی معاونت کیلیے فی الفور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -