دوشیزہ کو بلیک میل کرنے پر ملزم گرفتار
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوباش نے دوشیزہ کوشادی کاجھانسہ دے کرعزت بربادکرڈالی قابل اعتراض تصاویر بناکر(بقیہ نمبر24صفحہ 10پر)
بلیک میل کرکے رقم بٹورتا رہامتاثرہ لڑکی کی درخواست پرتھانہ بغدادالجدید نے مقدمہ درج کرکے ملزم6 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق تیرہ سولنگ کی رہائشی(ت) نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کے ہمسایہ ملزم رحمن زبیر اس پربری نظررکھتاتھابارباراسے تنگ کرنے کے بعد اسے شادی کرنے کی آفرکی وہ اس کے جھانسے میں آگئی اورملزم نے اس کی عزت برباد کرنے کے علاوہ تصاویربنالیں اورپھراسے بلیک میل کرکے اس سے95 ہزار روپے رقم بھی بٹورلی لیکن تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی بجائے واٹس ایپ سٹیٹس پرلگادی ہیں متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ بغدادالجدید محسن سردار نے مقدمہ درج کرکے چھ گھنٹوں کے بعدملزم رحمن زبیر کوگرفتار کرلیاہے۔ پولیس کی بروقت کاروائی پرشہریوں نے پولیس کوخراج تحسین پیش کیاہے۔
گرفتار